News & Events

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

1 week 16 hours ago

آج شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان میں نئے انے والے میڈیکل کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری تھے۔ اس تقریب میں سینیئر پروفیسرز، کلاس انچارجز، ایم ایس ڈاکٹر عمران بشیر و دیگر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔ نئے آنے والے طلبہ کے والدین کا بھی بھر پور استقبال کیا گیا۔۔
اس پروقار تقریب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے وائٹ کوٹ کی اہمیت کے بارے میں بتایا، پرنسپل صاحب کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد طلبہ کے اندر وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ۔ اس کی ڈگنیٹی کا خیال رکھنا، رولز اور ریگولیشن کو فالو کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوب محنت کریں، پر عزم رہیں، اپنے والدین اور اپنے ملک کا نام روشن کریں،
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے شیخ زید میڈیکل کالج میں داخلے پر طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس مقدس شعبے کی اہمیت اور ڈاکٹروں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر طلبہ کو وائٹ کوٹ پہنائے گئے ۔طلبہ نے حلف اٹھا کر میڈیکل شعبے کی اخلاقیات اور پرعزم انسانیت کی خدمت تہ دل سے کرنے کا پرعزم ارادہ کیا ، طلبہ نے اپنے والدین کے ہمراہ پرنسپل اور فیکلٹی کے ساتھ تصاویر بنوائی تقریب کے میزبان ڈاکٹر خرم سلام سہگل نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں فرسٹ اور سیکنڈ پوزیشن لینے والے طلبہ اور ان کے ٹیچرز کو شیلڈ سے نوازا۔
پروفیسر ڈاکٹر غلام فرید، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم سلام سہگل اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلطان احمد اویسی،و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، طلبہ اور انکے والدین کو ایم پی بی ایس میں داخلہ پر مبارکباد پیش کی۔

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

1 week 2 days ago

رحیم یار خان شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی(پی -ہوٹا) کے تعاون سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری، تجارت یا سمگلنگ جیسے مکروہ دھندے کی روک تھام اور قانونی طریقے سے انسانی اعضاء کو عطیہ کرنے کے حوالہ سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر احمد رضا بٹ تھے جبکہ ڈی جی (پی، ہوٹا) ڈاکٹر شہزاد انور نے صدارت کی اس موقع پر پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری سمیت مختلف شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، سینئرز ڈاکٹرز، صدر ڈسٹرکٹ بار اور صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بھی موجود تھے۔سیمینار میں ڈاکٹرز، میڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر احمد رضا بٹ نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی(پی -ہوٹا) کی جانب سے انسانی جان کے تحفظ کے لئے منعقدہ سیمینار پر اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مکمل معلوماتی سیمینار تھا جس میں ڈائریکٹر جنرل (پی ہوٹا) ڈاکٹر شہزاد انور نے نہایت اہم معلومات سے شرکاء کو نہ صرف آگاہ کیا بلکہ اس کے معاشرتی، معاشی اور مذہبی پہلوؤں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری، سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ذمہ دارانہ انداز سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ قانونی طریقہ سے اپنے اعضاء کو عطیہ کرناانسانیت کی خدمت اور صدقہ جاریہ ہے۔ڈاکٹر شہزاد انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک انسان کے بعد از مرگ اعضاء عطیہ کرنے سے3انسانوں کی زندگی کا تحفظ ممکن ہے،انسان کی آنکھوں، گردوں، دل، کڈنی سمیت دیگر اعضاء کے عطیات سے کئی افراد کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی اعضاء کی پیوند کاری قانونی طریقہ کار کے ساتھ صرف پی ہوٹا سے رجسٹرڈ ہسپتالوں میں کی جاتی ہے، غیر قانونی انسانی اعضاء کی پیوند کاری یا سمگلنگ ناقابل ضمانت جرم ہے جس پر ملوث عناصر کو1کروڑ جرمانہ اور 10سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بارے میں عوامی سطح پر شعور اجاگر کریں کہ وہ بعد از مرگ اپنے اعضاء مستحق افراد کو فراہم کرنے کی وصیت کریں تاکہ دیگر افراد کو نئی زندگی دی جا سکے۔پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں بھی پیوند کاری یونٹ کے آغاز کے لئے جلد کوششیں کی جائے گی تاکہ اس ضلع کے عوام کو علاج معالجہ کے لئے دیگر اضلاع میں نہ جانا پڑے۔انہوں نے سیمینار میں شریک شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

1 week 4 days ago

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

1 week 4 days ago

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 weeks 2 days ago

Principal Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar Khan Prof. Dr. Muhammad Saleem Leghari has been decorated with "Presidential certificate of Appreciation"* from the President of

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 weeks 2 days ago

*یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں پہلی اور دوسری پوزیشن کا اعزاز شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے نام*

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جمعرات کے روز سکینڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 43 الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے 5446 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 4841 پاس جبکہ580 فیل قرار پائے- کامیابی کی شرح 89.30 فیصد رہی۔ 43 کالجز میں سے پہلی پوزیشن کا اعزاز شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کو حاصل ہوا ، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الرحمن بخاری نے 559/600 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسری پوزیشن بھی شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے ریان الرحمن چیمہ نے 554نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ جبکہ تیسری پوزیشن شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکی علیشاشاہدنے553نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ اناٹومی میں 111، فزیالوجی میں 510 اور بائیو کیمسٹری میں 284 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔

الحمدللہ ماشاء اللہ۔
پچھلے سال شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے طالب علم نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
پچھلے سال کی طرح اس سال بھی شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سٹوڈنٹس نے پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کی، اس کا سہرا شیخ زائد میڈیکل کالج کی محنتی فیکلٹی اور طلبہ کے سر جاتا ہے جس کے لیے میں اپنے تمام فیکلٹی ممبرز، طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور یہ نہ صرف شیخ زائد میڈیکل کالج کے لیے بلکہ رحیم یار خان کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے کہ پنجاب کے آخری ڈسٹرکٹ کے بچے انتہائی محنتی اور ہونہار ہیں جو UHS میں پوزیشنز لے رہے ہیں۔
*پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان*

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 weeks 2 days ago

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 weeks 4 days ago

The inaugural ceremony of "RAIZGAR" the 7th student magazine of Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar Khan was held today. The Chief Guest Brig. Rizwan

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

1 month 16 hours ago

*وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہِ*
رحیم یار خان میں ایسا بہترین ہسپتال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی،
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی-

۔وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے شیخ زید ہسپتال کے اپ گریڈڈ او پی ڈی، کارڈیالوجی یونٹ اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا
انہوں نے کہا شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کو 80روز کی ریکارڈ مدت میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ہسپتال میں سہولتوں کا معیار لاہور کے نجی ہسپتالوں سے بہتر ہے۔ وزیراعلی محسن رضا نقوی نے او پی ڈی، کارڈیالوجی اور گائنی وارڈ کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن کے معیار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپ گریڈڈ وارڈز کا وزٹ کیا ۔
انہوں نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری، ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد خان، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹر کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
۔سیکرٹر ی صحت نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری جبکہ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رحیم یار خان میں ایسا بہترین ہسپتال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسز اب اس ہسپتال کا خیال رکھیں۔ علاج معالجے کی معیاری سہولتیں رحیم یار خان جیسے دور دراز علاقوں کے شہریوں کا بھی حق ہے،۔

اس موقع پر پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری نے انسٹیٹوشنل کمیٹی، سول ڈیپارٹمنٹ, ای اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ الیکٹریکل، مکینیکل ڈیپارٹمنٹ، ہارٹیکلچر، سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، انسول انٹرپرائزز کی بہترین خدمات پر اپریشیٹ کیا۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او، ایم ایس ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


News & Events 2022


News & Events 2021


 News & Events 2020


 News & Events 2019


 News & Events 2018


 News & Events 2017


 News & Events 2016


 News & Events 2015


 News & Events 2014


 News & Events 2013


 News & Events 2012


 News & Events 2011


 News & Events 2010


 News & Events 2009


 News & Events 2008


 News & Events 2007