The SZMC Opens its Doors

our Management

Chairman
Board of Management

Mr. Muhammad lqbal Hafeez

Alhamdulillah! It is with great honor that I assume the role of Chairman at Sheikh Zayed Medical College/Hospital, Rahim Yar Khan. This institution stands as a testament to the power of compassionate healthcare, providing high-quality services to our community.

Prof. Dr. Muhammad Saleem

I feel proud with extreme humbleness that Sheikh Zayed Medical College, Rahim Yar Khan has established its worth in a short span of time. In addition to its recognition by PMDC

Practice makes perfect

We know about your hectic schedule. We also know the only way you truly understand a subject is by practicing it in a real environment. This is why we’ve set a playground area that’s full of hours of exercises, questions and challenges. It even has a gaming section. 

The best campus facilities

In addition to our online library and classroom, we also offer an option to take part in a live classroom. Here you’ll be able to use the most up-to-date facilities and computer equipment.

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 days 10 hours ago

کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے زیرِ اہتمام نئے ریجنل سینٹر رحیم یار خان کا افتتاح ایک پُروقار تقریب میں کیا گیا۔ تقریب میں صدر CPSP ، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل تمغہ امتیاز ، صدارتی ایوارڈ حسن کارکردگی و وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور، کونسل اراکین پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز ڈی جی این ار پی سی پی ایس پی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع سینیئر وائس پریزیڈنٹ سی پی ایس پی پاکستان ،پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان ڈی جی پنجاب ہیومن ارگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی پنجاب، میجر جنرل پروفیسر ڈاکٹر مظہر اسحاق،پروفیسر ڈاکٹر ابرار اشرف علی، پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر ایبٹ اباد،پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ملتان پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ،پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی ریجنل ڈائریکٹر سی پی ایس پی پاکستان ملتان، پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم ،ریجنل ڈائریکٹر رحیم یار خان سی پی ایس پی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد، پروفیسر ڈاکٹر علی برہان مصطفی چیئرمین اکیڈمیک کونسل پنجاب انسٹیٹیوٹ اف مینٹل ہیلتھ لاہور ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ سائیکیٹری ڈیپارٹمنٹ شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان مقامی و قومی سطح کے نامور ماہرینِ طب، ریذیڈنٹس، اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر CPSP پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا یہ اقدام ملک کے مختلف حصوں میں طبی تعلیم اور تربیت کو مزید فروغ دے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے ریجنل سینٹر کے قیام سے ڈاکٹروں کو مقامی سطح پر اعلیٰ تربیتی سہولتیں میسر آئیں گی اور اُنہیں امتحانات، ورکشاپس اور ریسرچ پروگرامز کے لیے بڑے شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز خطے میں طبی خدمات اور پیشہ ورانہ تربیت کا نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے نہ صرف پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو تقویت ملے گی بلکہ صحت عامہ کے نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

ریجنل ٹریکٹر رحیم یار خان سی پی ایس پی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد نے اس اقدام کو بروقت اور تاریخی قرار دیتے ہوئے CPSP کی انتظامیہ اور صدر CPSP کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ CPSP کے تحت قائم یہ ریجنل سینٹر صحت کے شعبے میں جدت، معیار اور سہولتوں کی فراہمی کا ضامن ہوگا۔

تقریب میں میزبانی کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر علی برہان مصطفی نے ادا کیے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ CPSP گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں ماہر ڈاکٹروں اور سرجنز کی تیاری کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے، اور یہ نیا ریجنل سینٹر اس تسلسل کو مزید مضبوط کرے گا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر دعا کی گئی اور ریجنل سینٹر کے روشن مستقبل کی توقعات کا اظہار کیا گیا۔

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

5 days 15 hours ago

14th August Celebration along with Tree Plantation at SZMC

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

1 week 5 days ago

*شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں گردوں کی پتھری کے آپریشن کے لئے جدید طریقہ علاج متعارف*

شیخ زاید ہسپتال، رحیم یار خان میں پہلی بار گردے اور پیشاب کی نالی میں موجود پتھری کے علاج کے لیے جدید ترین تکنیک RIRS (Retrograde Intra-Renal Surgery) کے تحت کامیاب سرجری کی گئی، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں منعقدہ ایک خصوصی ورکشاپ کے دوران یہ طریقہ علاج متعارف کرایا گیا، جس میں ہالمیم لیزر کی مدد سے بغیر کسی چیرا لگائے مریض کی پتھری کو توڑا گیا۔ اس جدید طریقہ علاج کے تحت مریض محض 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہوکر ہسپتال سے فارغ کر دیئے جاتے ہیں۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور ہیڈ آف یورولوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف حسین نے کہا یہ ایک غیر جراحی طریقہ علاج ہے جس میں جسم کو کاٹنے کے بجائے پیشاب کی نالی (یوریتھرا) کے راستے ایک باریک اور لچکدار ٹیوب (فلیکسیبل سکوپ) کو گردے تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس سکوپ کے سرے پر لگا کیمرہ اور لیزر فائبر پتھری کی درست شناخت کرتے ہوئے اسے باریک ٹکڑوں یا پاؤڈر میں تبدیل کر دیتا ہے۔
بعد ازاں پتھری کے ذرات کو اسٹون باسکٹ کے ذریعے باہر نکالا جاتا ہے یا یہ قدرتی طور پر پیشاب کے ذریعے خارج ہو جاتے ہیں۔
یہ جدید تکنیک خاص طور پر ان مریضوں کے لیے مفید ہے:
جو موٹاپے، ذیابیطس، یا خون کے امراض میں مبتلا ہوں
جن پر روایتی علاج (جیسے اوپن سرجری یا ESWL) مؤثر ثابت نہ ہوا ہو
پاکستان میں گردے کی پتھری ایک عام بیماری بنتی جا رہی ہے، جس کی بڑی وجوہات میں کم معیار کا پانی اور غذائی عادات شامل ہیں۔ ماضی میں اس بیماری کے جدید علاج کی سہولت لاہور یا کراچی جیسے بڑے شہروں تک محدود تھی۔ تاہم شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں اس ٹیکنالوجی کی دستیابی انشاء اللہ آئندہ چند ماہ میں ممکن ہو جائے گی جس سے مریضوں کو
فوری صحتیابی، ملے گی،اور اس جدید تکنیک سے روایتی سرجری کے مقابلے میں خون بہنے کا خطرہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔ مریض اگلے دن گھر جا سکیں گے اور 2 سے 3 دن کے اندر اپنی معمول کی زندگی بحال کر سکیں گے ۔اس سہولت علاج سے جنوبی پنجاب کے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ ہو۔گا اور اس سے گردوں کے مریضوں کے لیے صحت کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 weeks 2 days ago

HPV vaccination campaign by District health authority Ryk from 15 Sept to 27 Sept 2025. Please all get vaccinated to your girls of age 9

Sheikh Zayed Medical College/Hospital Rahim Yar Khan

3 weeks 4 days ago

Special Secretary South Punjab, Mr. Amanullah, visited Sheikh Zayed Hospital Rahim Yar Khan to inspect the health facilities at SZH RYK.. he visited the out

Learn from the very best

Join our course and start building the most wanted career available today. We make sure every class is easily understood, and that all students reach the same level of expertise needed for today’s hi-tech industry.

Working hours

Monday - Saturday:8:00-14:00Hrs
Friday - 8:00-12:00

We are here

Sheikh Zayed Medical College Rahim Yar khan, Pakistan
Phone:+92 68 9230165-167
Fax:+92 68 9230162
Email: info@szmc.edu.pk